سکندرآباد میںپٹاخے کی دکان نذر آتش علاقہ میں سنسنی، ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : سکندرآباد کے علاقہ میں ایک پٹاخہ کی دوکان کو نذر آتش کردیا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ تاہم پولیس نے فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے خاطی شخص کو گرفتار کرلیا اور تحقیقات جاری ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک شخص نے سڑک پر لگائی گئی پٹاخوں کی دوکان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد خاطی شخص کو گرفتاری کی تصدیق کردی اور بتایا کہ تقریبا 5 لیٹر پٹرول پٹاخوں کی دکان پر چھڑک کر آگ لگائی گئی ۔ اس وقت دوکان میں دو افراد سو رہے تھے جن میں ایک زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خاطی کو گرفتار کرلیا ۔۔ ع