سکندرآباد میں آتشزدگی کے شکار کمرشیل کامپلکس میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری

   

حیدرآباد : /22 جنوری (سیاست نیوز) سکندرآباد منسٹر روڈ علاقہ میں پیش آئے کمرشیل کامپلکس میں مہیب آتشزدگی کے واقعہ کے چوتھے دن بھی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی جانب سے لاپتہ افراد کا پتہ لگانے کی کوشش جاری ہے ۔ حالانکہ اس واقعہ میں 3 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص کی انتہائی جھلسی ہوئی نعش برآمد ہوئی ہے ۔ جی ایچ ایم سی اور تلنگانہ اسٹیٹ فائر ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ کارروائی کی جارہی ہے اور ملبہ میں موجود افراد کا پتہ لگانے کی کوششوں میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔ اس حادثہ میں 2 چھت منہدم ہوگئے تھے اور عمارت مکمل طور پر بوسیدہ ہونے کا پتہ لگایا گیا ہے ۔