حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد کے شری اجینی مہانکالی بونال کی تقریب کے پیش نظر 13 اور 15 جولائی کے درمیان ٹریفک پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے ٹرینوں سے سفر کرنے والے مسافروں سے ریلوے اسٹیشن پر وقت پر پہنچنے کے لیے گھر سے جلد روانہ ہونے کی اپیل کی گئی ہے اور پلیٹ فارم نمبر 10 کی طرف سے داخل ہونے کی خواہش کی گئی ہے ۔ ٹریفک بھیڑ والے مقامات کربلا میدان ، رانی گنج ، رام گوپال پیٹ ، اولڈ پی ایس ، پیراڈائز ، سی ٹی او پلازہ ، ایس بی آئی چوراہا ، وائی ایم سی اے چورہا ، سینٹ جانس روٹری ، سنگیت چوراہا ، پیٹنی چوراہا ، پارک لین ، باٹا ، گھانس منڈی چوراہا ، بائبل ہاوس ، منسٹرس روڈ اور رسول پورہ شامل ہیں ۔ جہاں 13 جولائی 12 بجے تا 15 جولائی صبح 3 بجے تک سبھی سڑکیں بند رہیں گی ۔ پولیس نے اپیل کی کہ سفر کے دوران کسی بھی مسافر کو ایمرجنسی کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن نمبر 9010203626 پر کال کرسکتے ہیں ۔۔ ش