حیدرآباد 27 اپریل (سیاست نیوز) ریلوے پروٹیکشن فورس اور گورنمنٹ ریلوے پولیس نے اتوار کو سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر وسیع پیمانے پر حفاظتی چیکنگ کی۔ ریلوے اسٹیشن کے تمام علاقوں میں جامع تلاشی لی گئی۔ ویٹنگ ہالس، سرکولیٹنگ علاقہ، ٹرینیں اور پلیٹ فارم میں بھی تلاشی لی گئی۔ مشتبہ افراد کی اسکریننگ کے لئے جدید پیپلن ڈیوائیز کا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں دھماکہ خیز اشیاء کی جانچ کی۔ چیکنگ کے دوران کوئی بھی مشکوک اشیاء برآمد نہیں ہوئی۔ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ریلوے آپریشنز کے ہموار کام کو یقینی بنانے کیلئے کئے گئے جس سے ریلوے اسٹیشن بھی محفوظ رہے گا جس سے مسافرین بھی اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرسکتے ہیں۔ (ش)