حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد کلاک ٹاور کی ایک کمرشیل عمارت میں چہارشنبہ کی شب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ نووا کیتنا کامپلکس میں پیش آئے واقعہ کے ساتھ ہی جی ایچ ایم سی کے ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کی دو ٹیمیں فوری طور پر موقع واردات پر پہنچ گئے ۔ اس واقعہ کے بعد برقی تار میں آگ بھڑک اٹھی ۔ تاہم کسی کے زخمی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ پولیس گوپال پورم نے ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔۔