سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کو جی ایچ ایم سی میں ضم کرنے وزیراعظم پر زور

   

حیدرآباد ۔ یکم ستمبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے حدود کی ایک این جی او، کنٹونمنٹ وکاس منچ نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کو جی ایچ ایم سی میں ضم کرنے میں تیزی لانے پر زور دیا ہے۔ اس مکتوب میں کنٹونمنٹ وکاس منچ کے جنرل سکریٹری نے کہاکہ ’’ہم سکندرآباد کنٹونمنٹ کے 4.5 لاکھ شہری ایس سی بی کو جی ایچ ایم سی میں ضم کرنے کے عمل کی تکمیل کے لئے وقت مقرر کرنے سے متعلق آپ کے اعلان کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ ہم کو یقین ہے کہ اس انضمام سے ہمیں کافی فائدہ ہوگا‘‘۔