سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کو ریلویز سے 20 کروڑ ہنوز وصول طلب

   

حیدرآباد ۔ 2۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کو ابھی تک ساوتھ سنٹرل ریلوے سے تقریبا 20 کروڑ روپئے سرویس چارجس موصول ہونے باقی ہیں ۔ جس سے ملٹری ٹاون شپ میں معمول کے شہری کام متاثر ہورہے ہیں ۔ سرویس چارجس سرکاری محکموں اور کنٹونمنٹ کی حدود کے اندر موجود اداروں پر لگائے جاتے ہیں تاکہ مقامی بنیادی ڈھانچے جیسے صفائی ، پانی کی فراہمی اور سڑکوں کے استعمال کو پورا کیا جاسکے ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے کئی سالوں سے واجبات ادا نہیں کئے ہیں ۔ ہم آمدنی کے بغیر خدمات فراہم نہیں کرسکتے ۔ اکیلے ریلوے کا ایک بڑا حصہ ہے اور واجبات طویل عرصے سے واجب الادا ہیں ۔ ایس سی بی کے حکام نے بتایا کہ ایس سی بی کے مالیات سالوں سے دباؤ کا شکار ہیں ۔ 2019-20 میں اس کا بجٹ 227 کروڑ روپئے تھا لیکن ریکارڈ نے تقریبا 100 کروڑ روپئے کا خسارہ ظاہر کیا جب کہ دفاعی اخراجات کیلئے صرف 26 کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے ۔ 2023-24 میں زمین کی منتقلی کے معاہدے کے تحت بنیادی ڈھانچے کے کاموں کیلئے 303.62 کروڑ ، روزانہ کی شہری خدمات کم مارجن پر چلتی رہیں ۔ اس نے اپنے تمام وارڈوں میں زیر التواء پانی کے واجبات میں 6 کروڑ روپئے کا نشانہ لگایا ہے ۔ جس کی وجہ سے رہائشوں کیلئے ناقص دیکھ بھال نظر آتی ہے ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ سڑکیں خراب ہوچکی ہے ، کوڑا کرکٹ کو بے ترتیب طریقے سے اٹھایا جارہا ہے ۔ بورڈ کے پاس فنڈز کی کمی کی وجہ سے مسائل بتائے جارہے ہیں ۔ سنجے کمار سریواستو جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے نے مثبت جواب دیا کہ وہ ایس سی بی حکام کے ساتھ مشترکہ میٹنگ کرتے ہوئے مسئلہ کو حل کرنے کے اقدامات کریں گے ۔۔ ش