کنٹونمنٹ کے جی ایچ ایم سی میں ضم ہونے کے امور پر تبادلہ خیال
حیدرآباد ۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کنٹونمنٹ کے رکن اسمبلی سری گنیش نے کل سکریٹری شانتی کماری سے ملاقات کرتے ہوئے سکندرآباد کنٹونمنٹ کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) میں ضم کر کے عمل اور موجودہ موقف پر تبادلہ خیال کیا۔ سری گنیش نے کہا کہ ’’ہم نے جوائنٹ سکریٹری لینڈس اینڈ ورکس، وزارت دفاع کے ساتھ 4 ڈسمبر کو منعقد ہونے والی ویڈیو کانفرنس کے دوران اٹھائے جانے والے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہماری بات چیت کے بعد چیف سکریٹری نے حتمی طور پر ریاستی حکومت کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کنٹونمنٹ کے جی ایچ ایم سی میں ضم ہونے کا انتظار کررہی ہے اور اس کیلئے تیار ہے اور وزارت دفاع کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران اس سلسلہ میں اپنی آمادگی کا اظہار کرے گی‘‘۔