حیدرآباد 18 جنوری (سیاست نیوز) مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے مطالبہ کیاکہ ریاستی حکومت سکندرآباد کو علیحدہ میونسپل کارپوریشن بنائے اور انتباہ دیا کہ اگر اس مطالبہ کو نظرانداز کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔ کل یہاں پارٹی کے ایک ایونٹ سے مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے تلنگانہ کی کانگریس حکومت پر زور دیا کہ سکندرآباد کی، جس کی وہ لوک سبھا میں نمائندگی کرتے ہیں، تاریخی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے ایک آزاد میونسپل کارپوریشن کا موقف دیا جائے۔ انھوں نے سکندرآباد کو ملکاجگیری میں ضم کرنے کے منصوبہ پر تنقید کی اور چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے کہاکہ اس پر دوبارہ غور کیا جائے ورنہ بی جے پی سکندرآباد کے عوام کے ساتھ احتجاج کرے گی۔A