حیدرآباد : /28 جنوری (سیاست نیوز) سکندرآباد کی الفا ہوٹل میں بم نصب کرنے کی جھوٹی اطلاع دینے والے ایک شخص کو مارکٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 39 سالہ غوث پاشاہ ساکن کوکٹ پلی نے ہفتہ کی شام کو پولیس کنٹرول روم 100 پر اطلاع دی تھی کہ سکندرآباد کے الفا ہوٹل میں بعض افراد کی جانب سے بم نصب کیا گیا ہے ۔ اس اطلاع کے بعد غوث نے اپنا موبائیل فون بند کردیا تھا ۔ ہوٹل میں بم اسکواڈ کی جانب سے تلاشی لینے کے بعد بم رکھنے کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی اور پولیس نے موبائیل فون نمبر کی مدد سے غوث پاشاہ کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔
مونڈہ مارکٹ پولیس نے اس سلسلہ میں کل مقدمہ درج کیا تھا ۔