قانون کے خلاف ہوٹلس چلانے کے مرتکب
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ فوڈ سیفٹی عہدیداروں نے سکندرآباد کے دو ہوٹلوں میں دھاوا کیا ۔ بلیوس ٹی اینڈ اسناکس اور سری سائی بالا جی فوڈس پر دھاوے پر پایا گیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوٹلس چلا رہے تھے ۔ عہدیداروں کی چیکنگ کے دوران سڑے ہوئے لیمو اسٹوریج میں پائے گئے ۔ واش بیسن میں پانی جمع تھا ، کچن کا فرش کھانے کے فضلا سے بھرا ہوا پڑا تھا ۔ فریج میں بھی سڑے ہوئے کھانے اور فضلا پائے گئے ۔ فریج میں ترکاریوں اور گوشت کو ایک ہی مقام پر رکھا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ بریانی مسالہ ، بن اور چائے کی پتی کے ڈبوں پر کوئی لیبل موجود نہیں تھا ۔ ایک اور ریسٹورنٹ بلیوس ٹی اینڈ اسناکس میں دھاوا کیا گیا تو FSSAI لائسنس ہوٹل میں کہیں بھی نہیں تھا ۔ میڈیکل سرٹیفیکٹ اور فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور سرٹیفیکٹ بھی موجود نہیں تھا ۔ ہوٹل میں صفائی بھی نہیں تھی ۔ چولہے میں جھینگر اور چوہے پائے گئے ۔ دونوں ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی اور انہیں ہدایت دی کہ تمام سرٹیفیکٹس ہوٹل میں رکھیں اور ساتھ ہی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ سڑے ہوئے اشیاء کو فورا ہوٹل سے باہر کردیا ۔ غذا انسانی صحت کے لیے بہتر ہونا چاہئے ۔ ایسے ہوٹلوں میں کھانا کھلا کر بیماری کو دعوت دینے کے برابر ہے ۔۔ ش