سکندرآباد کے بارش سے متاثرہ 1500 خاندانوں میں غذائی اجناس کی تقسیم

   

ہریش راؤ اور سرینواس یادو کا دورہ، حکومت کی جانب سے امداد کی عدم اجرائی پر تنقید
حیدرآباد۔ 21 ستمبر (سیاست نیوز) سابق وزیر ہریش راؤ نے سکندرآباد اسمبلی حلقہ کے رام گوپال پیٹ ڈیویژن کے کستوربا نگر میں حالیہ بارش سے متاثرہ خاندانوں میں غذائی اجناس کی تقسیم عمل میں لائی۔ سابق وزیر اور مقامی رکن اسمبلی سرینواس یادو نے 1500 خاندانوں کے لئے غذائی اجناس کا انتظام کیا۔ ہریش راؤ اور سرینواس یادو نے مقامی افراد سے ملاقات کی اور بارش کے سبب نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ حیدرآباد میں بارش سے متاثرہ خاندانوں کی امداد میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی حیدرآباد کو عالمی شہر کے طور پر ترقی دینے کا دعویٰ کررہے ہیں لیکن بارش کے ساتھ ہی ترقی کے دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔ کے سی آر حکومت کے دوران کے ٹی آر اور سرینواس یادو نے بارش کے متاثرہ خاندانوں کی بروقت امداد کو یقینی بنایا تھا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے پاس بلدی نظم و نسق کا قلمدان ہے لیکن شہری علاقوں میں بارش سے قبل نالوں کی صفائی کا کوئی انتظار نہیں کیا گیا جس کے نتیجہ میں بارش کا پانی مکانات میں داخل ہوگیا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ بارش کے سبب حیدرآباد میں 3 اموات واقع ہوئی ہیں لیکن حکومت کی جانب سے آج تک امداد کا اعلان نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں بارش کے بہاؤ سے تقریباً 7 تا 8 افراد پانی میں بہہ گئے جو حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت متاثرین کی امداد میں ناکام ہوچکی ہے۔ ہریش راؤ نے سرینواس یادو کی ستائش کی جنہوں نے 1500 متاثرہ خاندان میں غذائی اجناس کی تقسیم ع