سکندرآباد ۔ تروپتی کے درمیان اسپیشل ٹرینس

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : دسہرہ سیزن کے دوران مسافرین کے زائد ہجوم کے پیش نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے مختلف مقامات کے درمیان خصوصی ٹرینس چلائی جارہی ہیں ۔ چنانچہ ٹرین نمبر 07489 ( سکندرآباد ۔ تروپتی ) 21 اکٹوبر کو رات 10-50 بجے سکندرآباد سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 9-30 بجے تروپتی پہنچے گی ۔ اسی طرح ٹرین نمبر 07490 ( تروپتی ۔ سکندرآباد ) 22 اکٹوبر کو تروپتی سے شام 4-35 بجے روانہ ہوگی اور صبح 4-50 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔ یہ اسپیشل ٹرینس دونوں سمتوں میں کاچی گوڑہ ، عمدہ نگر ، شاد نگر ، جڑچرلہ ، محبوب نگر ، ونپرتی روڈ ، گدوال ، رائچور ، منترالیم روڈ ، ادونی ، گنتکل ، گوٹی ، تاڑی پتری ، ایراگنٹلہ ، کڑپہ ، راجم پیٹ اور رینی گنٹہ اسٹیشنس پر توقف کریں گی ۔۔