سکندرآباد ۔ کاکی ناڈا ٹاون کے درمیان اسپیشل ٹرینس

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے سکندرآباد ۔ کاکی ناڈا ٹاون کے درمیان خصوصی ٹرینس چلائی جائیں گی ۔ چنانچہ ٹرین نمبر 07071 ( سکندرآباد ۔ کاکی ناڈا ٹاون ) 2 ستمبر کو رات 9-50 بجے سکندرآباد سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 8-45 بجے کاکی ناڈا ٹاون پہنچے گی ۔ یہ اسپیشل ٹرین قاضی پیٹ ، ورنگل ، محبوب آباد ، کھمم ، رائنا پاڈو ، گڈی واڑہ ، کیکلورو ، اکیویڈو ، بھیماورم ٹاون ، تنوکو ، راجمندری اور ساملکوٹ اسٹیشنس پر توقف کرے گی ۔ ٹرین نمبر 07072 ( کاکی ناڈا ٹاون ۔ سکندرآباد ) 3 ستمبر کو رات 9 بجے کاکی ناڈا ٹاون سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 8-50 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔ یہ اسپیشل ٹرین ساملکوٹ ، راجمندری ، تاڑے پلی گوڑم ، یلورو ، رائنا پاڈو ، کھمم ، درناکل ، محبوب آباد ، ورنگل ، قاضی پیٹ اور مولا علی اسٹیشنس پر توقف کرے گی ۔ یہ اسپیشل ٹرینس اے سی فرسٹ کلاس 2A ، 3A سلیپر اینڈ جنرل سکنڈ کلاس کوچس پر مشتمل ہوں گی ۔۔