حیدرآباد : کامیابی میں غربت یا دیگر مسائل کبھی حائل نہیں ہوتے اس کی ماضی میں کئی مثالیں سامنے آچکی ہیں اور اس مرتبہ سکندرآباد کے علاقہ رسول پورہ میں موجود ادبھو اسکول کی دو طالبات نے جھانسی پریہ لیبتی اور ویشنوی ورومشم نے اٹلی میں منعقد شدنی دنیا کی سب سے بڑی سیلنگ چمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ ریواڈیل گارڈا یورپ میں سب سے بڑی جھیل تصور کی جاتی ہے اور یہاں کشتی رانی آسان کام نہیں ہوتا لیکن حیدرآباد کے جڑواں شہر سکندرآباد سے تعلق رکھنے والی آٹھویں جماعت کی یہ طالبات نے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ ویشنوی کی ماں ماریڈ پلی کے مختلف گھروں میں گھریلو کام کرتے ہوئے اپنے لئے دو قت کی روٹی کماتی ہیں اور انہیں یقین نہیں ہورہا ہیکہ ان کی بیٹی ہندوستان میں دوسرا مقام حاصل کرنے کے بعد اب اٹلی میں عالمی چمپئن شپ میں ترنگا لہرانے سے چند قدم دور ہے۔ اسکول کیلئے یہ پہلا موقع نہیں کہ اس کے طلبہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کررہے ہیں بلکہ اس سے قبل بھی اسکول کو یہ اعزاز حاصل ہے۔