سکندر میں ایک اور ہیروئین کی آمد ، تجسس میں اضافہ

   

ممبئی ۔ گزشتہ سال سلمان خان کے لیے کچھ خاص نہیں تھا۔ دو بڑی فلمیں آئیں۔ کسی کا بھائی کسی کی جان اور ٹائیگر3۔ پہلی ملٹی اسٹارر فلم کو عوام نے مستردکردیا تھا۔ اس کے بعد سلمان۔ کٹرینہ کی جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر آئی جس کا سب کو کافی عرصے سے انتظار تھا لیکن یہ فلم بھی سستے داموں میں بک گئی۔ اس فلم کے بعد سلمان خان کا نام کئی بڑی فلموں سے جوڑا جانے لگا۔ اس میں کنک اور دبنگ کا اگلا حصہ شامل ہے۔ ویسے اس سال سلمان خان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔ وہ اسکرپٹ پڑھنے میں مصروف ہے۔ حال ہی میں عید کے موقع پر سلمان خان نے اپنی بڑی فلم کا اعلان کیا جس کا نام سکندر ہے۔ فلم کا اعلان بھی عید پر ہی کر دیا گیا۔ اس کی ہدایات اے آر مروگاداس دے رہے ہیں۔ جبکہ ساجد ناڈیاڈوالا پروڈیوس کررہے ہیں۔ یہ فلم اگلے سال یعنی 2025 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہونے جا رہی ہے۔ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ سلمان خان اس فلم کے ایکشن سین کے لیے اپنے فارم ہاؤس میں ٹریننگ لے رہے ہیں۔ اب فلم کے حوالے سے ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ رشمیکا مندنا سلمان خان کے ساتھ سکندرمیں نظر آنے والی ہیں۔ رشمیکا بھی اس فلم میں کام کرنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کاسٹنگ جاری ہے۔ جلد ہی کئی اور ستارے بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ اسی دوران باکس آفس ورلڈ وائیڈ ڈاٹ کام کی جانب سے ایک رپورٹ سامنے آئی جس میں کہا گیا کہ کرینہ کپور سلمان خان کی فلم میں داخلہ لے سکتی ہیں۔ اس فلم میں وہ سلمان خان کے مقابل نظر آئیں گی۔ اب یہ سوال پیدا ہورہا کہ رشمیکا کو سلمان خان کے ساتھ پہلے ہی شامل کرلیا گیا ہے تو ایسی صورتحال میں کرینہ کا کیا کردار ہوگا، یہ جاننے کے لیے مداح بے چین ہیں۔