ممبئی ۔ ایک وقت تھا جب سلمان خان ہٹ مشین تھے۔ ان کی فلمیں مسلسل پیسے چھاپ رہی تھیں لیکن اب حالات مختلف ہیں اور اس وقت باکس آفس پر ماحول ٹھنڈا ہے۔ 2023 میں ریلیز ہوئی فلم ٹائیگر3 بھی توقعات پر پورا نہیں اتری۔ اب انہیں آنے والی فلم سکندر سے بہت امیدیں ہیں۔ اسے شاندار اور کامیاب فلم بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور اس کیلئے دبنگ فارمولے پر عمل کیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کے دوگانے یورپ میں فلم بند کیے جائیں گے۔ یہ گانے کیسے ہوں گے، ان میں کیا ہوگا، اسے دبنگ فارمولا کیوں کہہ رہے ہیں، آئیے تفصیل دیکھتے ہیں۔ بالی ووڈ خبری کی رپورٹ کے مطابق سکندر میں دو اچھے گانے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا چاہتے ہیں کہ یہ گانے چارٹ بسٹر ثابت ہوں۔ صرف آڈیو کے حوالے سے ہی نہیں، ان کی ویڈیوزکو بھی بہترین کہا جاتا ہے۔ ایک گانا ڈانس نمبر اور دوسرا رومانوی گانا ہوگا۔ سلمان اور رشمیکا دونوں میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ ان گانوں کی شوٹنگ یورپ میں ہوگی۔ فی الحال اس کی شوٹنگ کی ریس چل رہی ہے۔ حتمی مقام کا جلد ہی فیصلہ کر دیا جائے گا۔ ڈائریکٹر مروگاداس کسی بھی چیز میں جلدی نہیں کرنا چاہتے۔ وہ اور ساجد مل کر سلمان کے ان گانوں کو بہترین بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان دونوں گانوں کو پریتم نے کمپوزکیا ہے۔ اس سے پہلے وہ سلمان اور ساجد ناڈیاڈوالا کے ساتھ کک میں کام کر چکے ہیں اور فلم کے گانے بھی بہت مقبول ہوئے۔