دو افراد گرفتار ، ایک کروڑ 31 لاکھ روپئے ضبط ، سائبرآباد پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے سکنڈ چیانلس دھوکہ دہی کیس میں ایک ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ اصل سرغنہ بشمول مزید تین مفرور بتائے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس بالانگر زون پی وی پدمجا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اسپیشل آپریشن ٹیم بالانگر زون اور پیٹ بشیرآباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس ریاکٹ کو بے نقاب کیا اور ان کے قبضہ سے ایک کروڑ 31 لاکھ روپئے نقد رقم ضبط کرلی ۔ بنک کے سکنڈ چیانل کے نام پر دھوکہ دے رہے تھے اور فرضی سکنڈ چیانل کا نٹ ورک تیار کرتے ہوئے عوام کو بے وقوف بناکر ان سے رقم ہڑپ رہے تھے ۔ اس ٹولی نے کل ایک کروڑ 76 لاکھ 65 ہزار کا دھوکہ دیا ۔ اس ٹولی نے عوام سے رجوع ہوکر انہیں سکینڈ چیانل کے بارے میں بتایا اور ایک ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا اور کہا کہ آئی سی آئی سی آئی بنک کے ایک کھاتے میں ایک ہزار کروڑ پائے جاتے ہیں ۔ یہ رقم دوسرے بنک کھاتوں میں جمع ہوگئی اور دوبارہ اس رقم کو واپس کرنا ہوگا تاہم اس دوران بھاری مقدار میں بنک کھاتہ داروں کو کمیشن حاصل ہوگا ۔ اس بات کا لالچ دیکر تمام مراحل کی انجام دہی ، سلاٹ بکنگ بنک اکاونٹ اور ٹرانسفر و دیگر مسائل کی یکسوئی کیلئے عوام سے رقم کمیشن کے طور پر حاصل کی گئی اور ایک زبردست چال تیار کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دہی کا شکار بنایا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس ٹولی کے اراکین 33 سالہ پریہ رنجن نائیک عرف اجئے پال سنگھ ساکن دمائی گوڑہ اور کے پریم کشور 48 سال ساکن دمائی گوڑہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جبکہ 53 سالہ ڈی ستیانارانئا ساکن کرناٹک ویشالی جی سکھپال اور ششانت پریم داس گورو مفرور ہیں ۔ ع