نئی دہلی 6 مارچ (ایجنسیز) فضائیہ کا سکھوئی 30 لڑاکا طیارہ آسام کے کاربی انگلونگ علاقہ میں جمعرات کو گر کر تباہ ہوگیا جس میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ جمعہ کی صبح حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے، فضائیہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ دونوں پائلٹ، اسکواڈرن لیڈر انوج اور فلائٹ لیفٹیننٹ پرویش درگاکر، حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ ترجمان نے کہا کہ فضائیہ دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔جمعہ کی صبح حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے، فضائیہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ دونوں پائلٹ، اسکواڈرن لیڈر انوج اور فلائٹ لیفٹیننٹ پرویش درگاکر، حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ ترجمان نے کہا کہ فضائیہ دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ جورہاٹ سے 60 کلومیٹر دور پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد سے فضائیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ قبل ازیں، فضائیہ نے جمعرات کی رات دیر گئے مطلع کیا تھا کہ ایک سکھوئی طیارہ کے مقررہ وقت پر واپس نہ آنے پر تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
طیارہ حادثہ میں دو پائلٹ کی موت پر راج ناتھ کا اظہارِ افسوس
نئی دہلی، 6 مارچ (یواین آئی) وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے فضائیہ کے لڑاکا طیارے ’’سخوئی‘‘ کے حادثے میں دونوں پائلٹوں کی موت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں پورا ملک سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ’’سخوئی۔30‘‘ جمعرات کو آسام کے کاربی آنگلونگ علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے ۔ سنگھ نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہاکہ اسکواڈرن لیڈر انوج اور فلائٹ لیفٹیننٹ پرویش دُرگاکر کی المناک حادثے میں موت سے بہت دکھ ہوا۔ ان کے حوصلے اور قوم کے لیے خدمت کو ہمیشہ فخر اور شکرگزاری کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری دلی ہمدردیاں ہیں۔ اس مشکل وقت میں پورا ملک ان کے ساتھ ہے ۔ فضائیہ کے ترجمان نے صبح حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں دونوں پائلٹ، اسکواڈرن لیڈر انوج اور فلائٹ لیفٹیننٹ پرویش دُرگاکر ہلاک ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ فضائیہ اس دکھ اور کٹھن وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔