اسلام آباد؍ امرتسر : پاکستان کے یوم آزادی پر یہاں بسنے والے سکھوں،ہندوؤں اور دیگر مذاہب کے لوگوں نے تو آزادی کے جشن کو جوش وجذبے کے ساتھ منایا مگر ہندوستانی یوم آزادی پر ہندوستانی سکھوں نے گھروں پر ترنگا لہرانے کی مودی حکومت کی مہم مسترد کر دی۔ یوم آزادی کے موقع پر پورے ہندوستان میں سکھ برادری نے گھروں پر ترنگا پرچم لہرانے کی ہندوستانی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے خالصتان کے جھنڈے لہرائے ،اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کیا ،ریلیاں نکالیں اور نظر بند سکھ رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔
امرتسر میں گولڈن گیٹ سے اکال تخت صاحب تک احتجاجی مارچ کیا گیا ،ہندوستانی سکھوں نے ترنگا لہرانے سے انکار کرتے ہوئے خالصتان کے جھنڈے لہرائے۔سکھوں کی ثقافتی اور تعلیمی تنظیم دمدمی ٹکسال کے رہنماؤں اور دیگر سکھ تنظیموں نے مارچ میں شرکت کی جنہوں نے خالصہ کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔شرکاء نے کہا کہ ہندوستان کے 75ویں یوم آزادی پر سکھ آج بھی غلام ہیں۔