سکھوں کی جانب سے دواؤںاورکھانے کی تقسیم

   

نئی دہلی28 فروری (سیاست ڈاٹ کام دہلی کے برہم پوری علاقے میں تشدد کے بعد حالات سدھرنے لگے ہیں۔ یہاں دو گروپ کے لوگ بغل سے گزرنے والی ایک چھوٹی سڑک کی دونوں طرف رہتے ہیں۔ تین دن تک اس علاقے میں جو تشدد سے متاثر تھا جمعرات کے روز رشتوں کے درمیان بہتر تال میل دیکھنے کو ملا۔ یہاں حالات سدھرتے ہی دہلی سکھ گرودوارامینیجنگ کمیٹی کے والنٹیرس کی ٹیم تشدد متاثروں کیلئے کھانا اور دوائیاں تقسیم کرتی نظر آئی۔ کمیٹی کے لوگ یہاں بغیر کسی کا مذہب جانے ہر کسی کو کھانا کھلانے اور دوائی بانٹنے کا کام کررہے ہیں۔وہیں دواخانہ اور دیگر ضروری سامان لینے کیلئے دونوں گروپ کے لوگ بھی ایک ہی جگہ جمع نظر آئے۔میڈیا منگل کو دیکھا تھاکہ 7 دکانوں کو لوٹا گیا تھا اور پھر آگ لگائی گئی تھی اسی جگہ سے تھوڑی دور پر ایک ٹرک اور ایمبولینس کے ذریعے جمعرات کو راحت کا کام کیا گیا تھا۔ اس دوران دونوں کمیونٹی کے لوگ ابتدائی میڈیکل اور کھانا حاصل کرنے کیلئے قطار میں نظر آئے۔35 سال کے یاسمین آصف نے بتایا کہ وہ سینے میں درد اور کھانسی سے جوجھ رہا تھا۔