حیدرآباد۔7اگسٹ(سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹر سمیتی امیدوار برائے تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر جی سکھیندر ریڈی نے اپنے پرچۂ نامزدگی داخل کردیئے ۔سیکریٹری اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کئے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ریاستی وزراء مسٹر جگدیش ریڈی ‘ مسٹر سرینواس گوڑ‘ مسٹر اندراکرن ریڈی اور ٹی سرینواس یادو کے علاوہ ارکان اسمبلی اور ارکان قانون ساز کونسل موجود تھے۔ریاستی اسمبلی میں ارکان کی تعداد کے اعتبار سے جی سکھیندر ریڈی کی کامیابی یقینی ہے ‘ سمجھا جا رہا ہے کسی اور سیاسی جماعت کے امیدوارنہ ہونے کی صورت میں بلا مقابلہ انتخاب کے بھی امکانات پائے جاتے ہیں۔ارکان اسمبلی کے زمرہ میں یہ نشست مخلوعہ ہے۔
