سکھ آئی پی ایس آفیسر کو بی جے پی لیڈر کی جانب سے خالصتانی کہنے پر ممتا بنرجی کی سخت تنقید

   

Ferty9 Clinic

کلکتہ : بی جے پی لیڈر اگنی مترا پال کی جانب سے ایک سکھ آئی پی ایس آفیسر کو خالصتانی کہنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ بی جے پی یہ سمجھتی ہے کہ ہر پگڑی والا خالصتانی ہے۔ تقسیم کی سیاست نے آئین کے حدود سے باہر انہیں پہنچادیا ہے ۔ بی جے پی لیڈر کے اس بیان کے بعد کلکتہ اور آسنسول میں سکھ تنظیموں نے احتجاج شروع کردیا ہے۔ بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کلکتہ ہائی کورٹ سے سندیش کھالی جانے کی مشروط اجازت ملنے کے بعد آج سندیش کھالی کا دورہ کیا ۔ان کے ساتھ بی جے پی لیڈر اگنی مترا پال بھی ہیں ۔بی جے پی وفد کے پہنچنے سے قبل سندیش کے کھالی کے اس علاقے میں دفعہ 144نافذ کردیا گیا تھا۔پولیس آفیسر اور پولیس فورسیس نے بی جے پی وفد کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس فورسیس کی قیادت ایک سکھ آپی پی ایس آفیسر کررہے تھے ۔اس موقع پر بی جے پی لیڈر نے مبینہ طور پر سکھ آفیسر کو خالصتانی کہہ کر مخاطب کیا ۔یہ سارا معاملہ موقع پر موجود نیوز میڈیا کے کیمرے میں قید ہوگیا ۔