سکھ ایم پی کا وزیراعظم برطانیہ سے ’’نقاب تبصرہ‘‘ پر معذرت خواہی کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے ایک سکھ رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن سے ماضی میں ’’تکبر سے بھرے‘‘ اور ’’نسلی نفرت‘‘ پر مبنی تبصرہ کیلئے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے۔ ماضی میں انہوں نے مسلم خواتین کے خلاف نقاب مخالف تبصرہ کیا تھا۔ دارالعوام میں چہارشنبہ کے دن تن منجیت سنگھ گیسی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے جانسن کی مذمت کرتے ہوئے انہیں برقعہ پوش مسلم خاتون کے ’’بینک ڈاکوؤں اور لیٹر باکس‘‘ سے تقابل پر نشانہ بنایا۔ 2018ء میں برطانیہ کے ایک روزنامہ کے کالم میں جانسن نے یہ ریمارکس کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں ایک پگڑی باندھنے کا فیصلہ کرتا ہوں تو آپ صلیب پسند کرتے ہیں۔ کوئی اور شخص ایک تنگ ٹوپی یا ’’گپا‘‘ پہننے کا فیصلہ کرتا ہے۔ کیا اس ایوان کے ارکان اس کے خلاف پُرتکبر اور انتشار پسند تبصرے اس کے حلیہ پر کرسکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے تجویز پیش کی تھی کہ مسلم خواتین جو سیاست میں ہیں، ’’بوٹ کیمپ‘‘ پہنے۔