امرتسر: شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے چہارشنبہ کو 855عقیدتمندوں کا ایک جتھہ گرودوارہ ننکانا صاحب، پاکستان میں گرو نانک دیو کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کیلئے روانہ کیا گیا۔سرو شری رامپال سنگھ بہنیوال، بلوِندر سنگھ ویئیں پوئیں ، بی بی رویندر کور اجرانا اور دیگر اہم شخصیات اس جتھے کی قیادت کر رہی ہیں۔ ایس جی پی سی جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ بھگونت سنگھ سیالکا نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے یہ جتھہ طویل عرصے کے بعد پاکستان میں گرودھام کا دورہ کررہا ہے۔