سکھ قائد قتل معاملہ: ہندوستان کے ساتھاس معاملہ کو اعلیٰ سطح پر اٹھایا گیا

   

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکہ امریکی سرزمین پر سکھ قائد کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ دیکھ رہا ہے اور اس نے اس معاملہ کو ہندوستان کے ساتھ اعلی ترین سطح پر اٹھایا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ کیا گیا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے گرپتونت سنگھ پانم کے قتل کی اسکیم کو ناکام بنا دیا ہے اور اب امریکہ چاہتا ہے کہ ہندوستان اس معاملہ کی تحقیقات کرے اور سازش کرنے والوں کا محاسبہ کرے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے زور دے کر کہا کہ ہم اس معاملہ کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور اس معاملہ کو امریکی حکومت نے حکومت کے ساتھ اعلی ترین سطح پر اٹھایا ہے۔ کسی معاملہ کی جاری تحقیقات پر وائٹ ہآس کے سینئر عہدیداروں کی جانب سے آن دی ریکارڈ رد عمل بہت کم ہی دیا جاتا ہے جس سے اس مسئلے کی سنگینی کی نشاندہی ہوتی ہے۔