سکھ مت کے گرو گرونانک کی جینتی، پورب یاترا کا کے ٹی آر کے ہاتھوں افتتاح

   

ٹی آر ایس پارٹی میں ہر مذہب کا احترام، کارگذار صدر ٹی آر ایس کا خطاب
حیدرآباد 5 ستمبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس پارٹی کے ورکنگ پریسڈنٹ تارک راما راؤ نے آج ریاستی وزیر انیمل ہسبینڈری، فلم آٹو صنعت تلاسانی سرینواس یادو کے ہمراہ امیرپیٹ کے علاقہ میں موجود گردوارہ پہنچ کر سکھ بھائیوں کے ساتھ پوجا پاٹ کیا اور گرو نانک کے 550 ویں جینتی کے موقع پر پورب یاترا کا افتتاح کیا اور کہاکہ ٹی آر ایس حکومت ہر مذہب کا احترام کرتی ہے اور ان کی نظر میں ہر مذہب ایک ہے خواہ کوئی بھی مذہب ہو۔ اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے سکھ بھائیوں کے جو بھی مسائل ہیں اُسے حل کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر تلاسانی سرینواس یادو نے کہاکہ سکندرآباد کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئی کام انجام دیئے ہیں۔ گنیش وسرجن کے لئے اب سے ہی تمام انتظامات کئے جارہے ہیں جو خیریت آباد کا بڑا گنیش مورتی وسرجن کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ کل بروز جمعہ خیریت آباد کا دورہ کیا جائے گا اور گریٹر حیدرآباد میئر دنتو رام موہن بھی شریک ہوں گے اور ان کے ساتھ بلدیہ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود رہیں گے۔