سکیورٹی بی جے پی کیلئے صرف نعرہ نہیں :امیت شاہ

   

ساگر،7مارچ (سیاست ڈاٹ کام )بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر امت شاہ نے آج کہاکہ سکیورٹی بی جے پی کے لیے صرف ایک نعرہ نہیں ہے اور وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کی سلامتی کے لیے دوبار کارروائی کرکے دکھائی ہے ۔امیت شاہ آج مدھیہ پردیش کے ساگر ڈویژن کے بی جے پی پالک سنیوجک سمیلن سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے جوانوں کو کھلی چھوٹ دیکر دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کوکہاہے ۔انہوں نے کہاکہ فضائی حملے کا ثبوت مانگنا شہیدوں کی توہین ہے ،جس کا جواب آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ملک کے عوام دیں گے ۔انھوں نے کہاکہ بی جے پی دوسری پارٹیوں سے بالکل الگ ہے ۔دوسری پارٹیاں لیڈروں کے دم پر انتخابات لڑتی ہیں ،وہیں بی جے پی کارکنوں کے دم پر انتخاب لڑتی ہے ۔