کانپور۔ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیاں یہاں گرین پارک میں25 نومبرکو ہونے والے ٹسٹ میچ کے سلسلے میں بی سی سی آئی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی حکام نے منگل کی شام میچ کی تیاریوں اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔بی سی سی آئی اور نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم اتر پردیش کرکٹ اسوسی ایشن کے عہدیداروں سے سکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے گرین پارک اسٹیڈیم پہنچی۔ نیوزی لینڈ کے کووڈ میڈیکل آفیسر مائیک سینڈل اور ٹیم منیجر ایڈو لو نے بی سی سی آئی کے ویر سنگھ، آر وینکٹیش اور بی لوکیش کے ساتھ اسٹیڈیم، نیو پلیئر پویلین، ہوٹل کا معائنہ کیا اور ویڈیوگرافی کی۔