کانکیر، 28 ستمبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ میں کانکیر اور گریابند اضلاع کی پولیس نے ڈی آر جی اور بارڈر سکیورٹی فورس کیساتھمشترکہ آپریشن میں سیتاندي ایریا کمیٹی کے کمانڈر سمیت تین ماؤنوازوں کو ہلاک کر دیا۔مڈبھیڑ میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون ماؤنواز بھی شامل ہے جو انتہا پسند تنظیم بھاکپا (ماؤ وادی) کی رکن تھی۔