سکیورٹی فورس انسانی حقوق تحفظ کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

   

نئی دہلی 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے پیر کو ایک درخواست سماعت کے لئے قبول کرلی جس میں دوران ڈیوٹی سکیورٹی فورس پر حملوں اور ان کے تحفظ کے لئے استدعا کی گئی تھی۔ اس درخواست کو جو 19 سالہ پریتی کیدار گوکھلے اور 20 سالہ کاجل مشرا کی جانب سے داخل کی گئی تھی، چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس سنجیو کھنہ پر مشتمل بنچ نے مرکزی حکومت، محکمہ دفاع، حکومت جموں و کشمیر اور قومی انسانی حقوق کمیشن کو جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ درخواست گذاروں کا استدلال ہے کہ سپاہیوں اور سپاہیوں کے قافلوں پر سنگباری اور ہجومی حملوں کے باعث وہ ذہنی طور پر شدید متاثر ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ دوران ڈیوٹی سکیورٹی اپیکس فورسیس پر حملوں کے باعث اُن کے انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں جس پر روک لگانی ضروری ہے۔ علاوہ ازیں درخواست گذاروں نے کہاکہ وہ قبل ازیں ایکس کورٹ سے رجوع ہوئے تھے تاکہ سکیورٹی فورسیس پر حملوں کے باعث اُن کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے لیکن اُن کو نچلی عدالت سے کوئی خاطر خواہ طمانیت نہیں دی گئی۔ درخواست گذاروں کا تعلق دراصل فوجی عہدیداروں کی دختران ہیں جس میں سے ایک فوجی عہدیدار موظف ہے اور دوسرا سرویس میں ہے۔