مختلف دعوے پر کانگریس کا ردعمل
منزل سے 30 کیلو میٹر دور فلائی اوور پر وزیراعظم کے قافلہ کا توقف
پنجاب میں وزیراعظم کو تلخ تجربہ
فیروز پور ؍ نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کو پنجاب میں سیکورٹی کے مبینہ بڑے نقص کے بعد فیروز پور کو اپنا دورہ لمحہ آخر میں منسوخ کردیا، جہاں تقریباً 43 ہزار کروڑ روپئے کے پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا جانا تھا۔ وزیراعظم نے صبح میں بھٹنڈا پہنچنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعہ حسینی والا میں قومی یادگار شہیدان کو جانے والے تھے۔ خراب موسم کے سبب سڑک کا راستہ اپنایا گیا۔ منزل سے تقریباً 30 کیلو میٹر دور جب قافلہ ایک فلائی اوور پر پہنچا تو پتہ چلا کہ وہاں بعض احتجاجیوں نے راستہ روک رکھا ہے۔ کانگریس نے وضاحت کی کہ فیروز پور میں کراؤڈ جمع نہیں ہوا۔ اس لئے سیکورٹی نقص کا بہانہ بناکر مودی فیروزپور ٹاؤن نہیں گئے۔
