نیویارک : اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے طالبان کی جانب سے افغان خواتین پر عائد کی گئی نئی پابندیوں پر خصوصی اجلاس منعقد کیا ہے۔ سکیورٹی کونسل کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں طالبان کی جانب سے خواتین کو ’بلاضرورت باہر نکلنے‘ سے منع کرنے اور سر سے پاؤں تک خود کو ڈھانپنے کے احکامات پر تشویش کا اظہار کرنے کے لیے باقاعدہ صدارتی بیان جاری کرنے پر غور کیا گیا۔ناروے کی جانب سے ڈرافٹ کیے گئے بیان میں افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو دبانے پر مبنی پالیسیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔