سکیورٹی گارڈزنے مہم کے تحت61,836 افراد کو ویکسین لگوائی

   

پٹنہ: بہار حکومت کی کال پر منعقدہ ریاست گیر کورونا ویکسنیشن مہم کے تحت 22.50 لاکھ سے زیادہ مستحقین کو ویکسین دے کر ریاست نے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق 10 ہزار سے زائد ویکسینیشن مراکز اور لاکھوں ہیلتھ ورکرز کے ذریعے بہار نے ملک میں ایک ہی دن میں حفاظتی ٹیکوں کے لگانے والی ملک کی سب سے بڑی ریاست ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے ۔ اس سلسلے میں یونیسف کی جانب سے تین این جی او شراکت داروں کے اشتراک سے چلائی جانے والی ‘مشن تحفظ گڑھ: کوویڈ پر ہلہ بول’ آگاہی مہم نے بھی بڑا کردار ادا کیا ہے ۔ اس کے تحت سیلاب سے متاثرہ 6 اضلاع دربھنگہ، مدھوبنی، سیتامڑھی، سوپول، پورنیہ اور مظفر پور کے 14 بلاکوں میں مشن تحفظ گڑھ ٹیم کی فعال کوششوں سے تقریبا 62ہزار افراد کو ویکسین دی گئی۔ سکیورٹی گارڈز کی ایکٹیویشن رنگ لا آئی:تحفظ گرھ کے تحت یونیسیف کے زیر تربیت 524 سیکورٹی گارڈز ، ویکسنیشن مہا ابھیان کے بارے میں بیداری پھیلانے سے لے کر، ویکسنیشن مراکز میں بڑی تعداد میں فائدہ اٹھانے والوں کی آمد کو یقینی بنانے تک، ان کے رجسٹریشن، شناختی کارڈ جمع کرنے اور تصدیق کرانے تک میں اہم کردار نبھایا۔ کچھ جگہوں پر ویکسینیشن سیشن کے اختتام کے بعد، ضرورت کے مطابق لوگوں کی مشاورت کے ساتھ، ان لوگوں نے ڈیٹا انٹری میں بھی مدد کی۔ معذوروں، خواتین اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں پر خصوصی توجہ دی گئی، تاکہ معذورافراد ویکسینیشن سنٹر تک با آسانی پہنچ سکیں۔
خاص حالات میں، کچھ معذوروں کے گھروں میں جانے اور انہیں ویکسین لگانے کے انتظامات بھی کیے گئے ۔ دربھنگہ اور مدھوبنی میں بالترتیب 92 اور 12 معذوروں کو ویکسین دی گئی۔ پولیو سے متاثرہ محمد غیاث الدین ضلع مدھوبنی کے بسفی بلاک کے باشندہ اپنی معذوری کے باوجود ویکسین حاصل کرنے پر بہت خوش نظر آئے ۔سرکشا پرہریوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی کوششوں کی وجہ سے نہ صرف میں بلکہ میرے گاؤں کے تمام اہل مستحقین کو اس عظیم مہم کے بارے میں معلومات ملی اور ہم سب نے کورونا کو شکست دینے کے لیے ویکسین بھی لی۔ اسی طرح روزانہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کو صبح سویرے ٹیکے لگوائے گئے ۔ اس کی وجہ سے نہ تو ان کا کام ضائع ہوا اور نہ ہی وہ ویکسینیشن سے محروم رہے ۔ صرف مدھوبنی میں، اہل صبح 357 روزانہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کو ان کے ذریعہ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ۔