حیدرآباد 8 جولائی (یو این آئی) پاشامائیلارم سگاچی فیکٹری دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 44 تک پہنچ چکی ہے ۔آج دھروو اسپتال میں اکھلیش نامی مزدور اور بیراں گوڑہ کے ایک اسپتال میں راجستھان کے مزدور عارف کی موت ہوگئی جس کے بعد مہلوکین کی تعداد 44 تک پہنچ گیی ۔فیکٹری میں دھماکہ کے بعد اب بھی سات مزدوروں کے باقیات کی تلاش جاری ہے ۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور میونسپل عملہ صنعت کے احاطہ میں مسلسل تلاش میں مصروف ہے ۔لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ کی جا رہی ہے ۔