سگریٹ نوشی پر چار مینار کے قریب ایک اداکار کو جرمانہ

,

   

Ferty9 Clinic

چار مینار پولیس نے عوامی مقام پر سگریٹ نوشی پر رام کوتی نینی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، دلچسپ بات یہ ہیکہ اداکار فلم ” آئی سمارٹ شنکر” کے سیکول کی شوٹنگ کر رہا تھا جس میں ایک منظر میں ہیرو کو سگریٹ نوشی کرنی پڑتی ہے۔ اداکار فلم کے عملہ کے ساتھ چار مینار کے قریب شوٹنگ کر رہا تھا۔ اس فلم میں ندی اگروال اور برہما نندم بھی ہیں۔ اے سی پی چار مینار اے انجنیا نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران اداکار نے سگریٹ نوشی کی جس پر ہم نے سی او ٹی پی اے ایکٹ کی دفعہ 4 کے تحت ان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ان پر 200 روپیہ جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ اداکار نے جرمانہ رقم ادا کردی 400 سالہ قدیم یادگار کے حدود میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے۔ حکام نے ابھی حال ہی میں اس پورے علاقہ کو نو اسموکنگ زون قرار دیا تھا۔