سگریٹ کے مسئلہ پر بحث و تکرار کے بعد ساتھی کا قتل

   

حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں سگریٹ کیلئے بحث و تکرار کے بعد ساتھیوں نے ساتھی کا قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ بھاسکر جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ موسی پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 18 اگست کو بھاسکر اس کے ساتھیوں راجو ، کرن اور بالراج کے ساتھ مئے نوشی کر رہا تھا کہ اس دوران سگریٹ کی بات پر ان میں بحث و تکرار ہوئی اور بھاسکر کے ساتھیوں نے اس پر حملہ کردیا جو اس حملہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی کل رات موت ہوگئی ۔ کوکٹ پلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔