سگنل جمپس کو روکنے ٹریفک بہاؤ میں بہتری لانے کے لیے سکندرآباد جنکشنس پر اسٹرپ لائٹس کی تنصیب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ٹریفک قواعد کی تعمیل میں بہتری لانے کی کوشش میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی ) نے سنگیت جنکشن پر اسپیشل لائٹس لگائے ہیں جنہیں اسٹرپ لائٹنگ کہا جارہا ہے ۔ یہ لائٹس جو کلرس تبدیل کرنے کے لیے ٹریفک لائٹس سے سینکرونائز ہیں ، سکندرآباد کے دوسرے مقامات پر بھی لگائے جائیں گے ۔ جی ایچ ایم سی زونل کمشنر ، سکندرآباد سرینواس ریڈی نے کہا کہ ’ اس کا مقصد سگنل جمپ کرنے کے واقعات کو کم کرنا ہے ۔ یہ اسٹرپ لائٹنگ جو کمپیوٹرس کو بہتر ویزیبلٹی فراہم کرے گی ، پائیلٹ پراجکٹ کا حصہ ہے ‘ ۔ دوسرے علاقے جہاں اس طرح کے لائٹس نصب کرنے کے لیے نشاندہی کی گئی ہے ۔ وہ ہیں پیراڈائز جنکشن ، پیٹنی جنکشن ، رسول پورہ جنکشن اور نریڈمیٹ کراس روڈ ۔ کارپوریشن نے حال میں سکندرآباد میں اوپن فیوز باکسیس کی ریفریشنگ بھی شروع کی ہے ۔ کئی شہریوں نے شکایت کی تھی کہ اوپن فیوز باکسیس اور ڈینگلنگ وائرس موٹر چلانے والوں اور پیدل راہروں کے لیے خطرہ ہیں ۔ ریڈی نے کہا کہ پہلے کے آئرن باکسیس کے برعکس نئے نصب کئے گئے باکسیس کو شاک پروف فائبر سے بنایا گیا ہے اور باکس کے اندر تمام کیبل وائرس آسکتے ہیں ۔ وزیر بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی کے ٹی راما راؤ نے اس پہل کی ستائش کی ہے اور جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کو دوسرے زونس میں بھی فیوز باکسیس کو از سر نو لگانے کی ہدایت دی ‘ ۔ یہ باکسیس جنہیں ایک مرحلہ واری انداز میں نصب کیا جارہا ہے ۔ شہر میں تمام بڑے فلائی اوورس پر لگائے گئے ہیں ۔ عہدیداروں کا یہ بھی پروگرام ہے کہ ان جنکشنس پر جہاں یہ لائٹس لگائے گئے ہیں گرین کور میں بہتری لائی جائے ۔۔