سہارنپور:تبلیغی جماعت کے 57غیر ملکیوں کی رہائی یقینی

   

سہارنپور:11جون(سیاست ڈاٹ کام)ویزہ کی خلاف ورزی کے الزام میں سہارنپور ضلع جیل میں اپریل کے تیسرے ہفتے سے قید 57غیر ملکی باشندوں کو چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ،سہارنپور کی عدالت نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ سماعت کے بعد ایک۔ ایک مہینے کی سزا سنائی ہے ۔جس کے بعد ان کے رہائی کا راستہ صاف ہوگیا اور وہ کسی بھی وقت رہا ہوسکتے ہیں۔ڈائرکٹر جنرلم محابس نے بتایا کہ یوپی میں لاک ڈاؤن کے دوران 167غیر ملکی شہریوں کو ویزااُصولوں اور وبائی ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔