سہارنپور۔12 اکتوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں سہارنپور کے دیوبند کوتوالی علاقے میں دو نقاب پوش بدمعاشوں نے ہفتہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے شہری اکائی کے نائب صدر اور کونسلر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار پربھو نے بتایا کہ صبح 8 بجے پلسر سوار دو نقاب پوش افراد نے تابڑ توڑ گولیاں چلا کر دیوبند کے وارڈ نمبر تین کایست واڑہ کے کونسلر اور بی جے پی شہری اکائی کے نائب صدر چودھری دھر سنگھ (47) قتل کر دیا جب وہ اپنی موٹر سائیکل سے دیوبند شوگر مل جا رہے تھے ۔