سہارنپور میں عصمت ریزی کے ملزم کو جیل

   

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے صدر بازار علاقے میں 12ویں جماعت میں داخلہ کے بہانے لڑکی کو ایک ہوٹل میں بلاکر اس کے ساتھ عصمت دری کرنے کے معاملے میں ملزم کو منگل کو جیل بھیج دیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہر میں ایک ہوٹل میں خود کو ٹیچر بتانے والے شخص امیت کمار نے ایک لڑکی کو اس کی بہن کا 12ویں جماعت میں داخل کرانے کا دلاسہ دے کر بلایااور اس کے بعد لڑکی کو نشہ آور اشیاء کھلا کر اس کے ساتھ عصمت دری کیا۔