سہانا خان کے مداحوں کی خواہش ہے کہ وہ بالی ووڈ میں اپنا فلمی سفر جلد سے جلد شروع کریں

   

ممبئی ۔بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا بھلے ہی ابھی تک فلمی سفر کا آغاز نہیں ہوا ہے لیکن ان کی مداحوں کی تعداد کسی سوپر اسٹار سے کم نہیں ہے۔ سہانا خان کے مداحوں کی خواہش ہے کہ وہ بالی ووڈ میں اپنا فلمی سفر جلد سے جلد شروع کریں۔ اب لگتا ہے کہ سہانا خان کے مداحوں کی یہ خواہش جلد ہی پوری ہونے والی ہے ، کیونکہ مشہور فلم ڈائریکٹر زویا اختر جلد ہی سہانا کو بڑے پردے پر پیش کرنے والی ہیں۔زویا اختر انٹرنیشنل کامک بک آرچی پر فلم بنانے جارہی ہیں۔ زویا اس کامک بک کے ہندوستانی ورژن پر کام کررہی ہیں ، جس کیلئے ان کی پہلی پسند سہانا خان ہیں لیکن ابھی سہانا خان یا ان کے والد شاہ رخ خان کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں آئی ہے۔