حیدرآباد : ضلع نلگنڈہ میں ایک دلہے نے سہاگ رات کو ہی خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ منی مدے موضع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق مقامی 27 سالہ سومیا کی شادی 3 جنوری کوہوئی تھی۔ شادی کے 11 دن بعد کل سہاگ رات تھی۔ دلہا کل دوستوں سے ملاقات کے بہانے گھرسے روانہ ہوا اوراس نے پھانسی لے لی۔ وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ دلہے کی موت سے دونوں خاندانوں پرغم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔