سہواگ کا بھتیجاڈگر

   


حیدرآباد ۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اگلے سیزن کی نیلامی کوچی میں ہوئی۔ اس نیلامی میں کھلاڑیوں پر دولت کی بارش ہوئی ہے اور کئی کھلاڑی ایک ہی رات میں کروڑ پتی بن گئے۔ اگرچہ کچھ کھلاڑی ایسے بھی تھے جنہیں کوئی خریدار نہیں ملا حالانکہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے نام کی طوطی بولتی ہے جبکہ کچھ کھلاڑی ایسے بھی تھے جنہیں توقع سے زیادہ دولت ملی ہے ۔ ان میں سے ایک مایانک ڈگر ہیں جو ہندوستان کے سابق اوپنر وریندر سہواگ کے بھتیجے ہیں۔ میانک کو سن رائزرس حیدرآباد نے 1.8 کروڑ روپے میں خریدا ہے اوراب وہ شہ سرخیوں میں ہے۔ میانک آئی پی ایل کی نیلامی میں 20 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت کے ساتھ اترے۔ سن رائزرز نے مایانک کے لیے راجستھان رائلزکے ساتھ مقابلہ کیا۔ دونوں نے آل راؤنڈرکو حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن ایک موقع پر راجستھان دور ہوگیا اور سن رائزرز نے اس دوڑ میں کامیابی حاصل کی ۔ اس سے قبل میانک پنجاب کنگز کی ٹیم کا حصہ تھے لیکن انہیں ایک بھی مقابلے میں اپنی صلاحیتں دکھانے کا موقع نہیں ملا ۔میانک ڈگر وہ کھلاڑی ہیں جو2016 میں انڈر 19ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ایشان کشن کی کپتانی میں ٹیم اسی سال بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل ہوئی تھی۔ اس ٹیم کے کوچ راہول ڈراویڈ تھے جو آج ہندوستان کے کوچ ہیں۔ 2016 میں کھلاڑی نے ہماچل پردیش کے لیے اپنا ڈیبیو کیا۔ انہیں 2018 میں ہونے والی میگا نیلامی میں پنجاب نے خریدا لیکن ایک بھی میچ نہیں کھیلایا۔ اس کے بعد وہ اگلے چار سال تک غائب رہے، لیکن سن رائزرز نے ایک بار پھر ان پر شرط لگا کر اسے واپس منظر عام پر لایا ہے ۔ مایانک ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو اپنے کھیل سے زیادہ اپنی فٹنس کے لیے جانے جاتے ہیں۔ مایانک نے 2018 میں یویو ٹسٹ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا ۔ اس سال مایانک کا یویو اسکور 19.3 تھا جبکہ کوہلی کا 19 تھا۔ اس نے منیش پانڈے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جیسا کہ منیش پانڈے کا اسکور 19.2 تھا۔ مایانک کے کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے 29 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں اور 87 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس دوران اس کی اوسط 3.05 پر رہی۔ اس دوران انہوں نے 20.33 کی اوسط سے 732 رنز بھی بنائے جس میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔ لسٹ اے میں وہ اب تک 46 میچ کھیل چکے ہیں اور 51 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ 393 رنز بھی بنائے۔ اس دوران ان کے بیٹ سے نصف سنچری درج ہوچکی ہے۔