سہیل کا فیصلہ کن گول، امارات کیخلاف ہندوستان کامیاب

   


نئی دہلی : مقابلہ کے دوسرے مرحلہ میں متبادل کھلاڑی سہیل احمد بھٹ نے 79 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچاتے ہوئے انڈر16 فٹبال کے دوستانہ مقابلہ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف ہندوستان کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ سہیل جنہوں نے متبادل کھلاڑی کے طور پر مقابلہ میں شرکت کی تھی، انہوں نے فیصلہ کن گول کیا اور اس گول کو اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے نام معنون کیا۔ سہیل کیلئے یہ پہلا بین الاقوامی ہندوستانی گول ہے اس یادگار لمحہ پر اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کافی خوش ہوں کیونکہ آج میں نے اپنا پہلا بین الاقوامی گول کیا ہے۔دوسرے مرحلہ کے آغاز پر ہندوستان کیلئے سہیل نے فیصلہ کن گول کیا۔ سہیل کو مقابلہ کے 55 ویں منٹ میں ہیمانشوجانگرا کے مقام پر اترا گیا تھا۔