سیاحتی مقامات نئے سال سے کھول دیئے جائیں گے

   

Ferty9 Clinic

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 21 اگست (سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ ملک بھر میں سیاحتی مراکز یکم جنوری 2022 سے سیاحوں کے لئے کھول دیئے جائیں گے۔ بھونگیر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ بیرونی سیاحوں کو بھی سیاحت کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور اور آسٹریلیا جیسے ممالک کے مقابل ہندوستانی سیاحت زیادہ پرکشش مقام ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں میں نیوزی لینڈ کی طرح خوبصورت مقامات ہیں۔