ریاض ( کے این واصف ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک بار پھر وضاحت کی کہ سیاحتی ویزے پر مملکت آنے والے حج نہیں کرسکتے ۔ یہ وضاحت سوشل میڈیا پر گشت کررہی خبر کہ ’’ سیاحتی ویزے ‘‘ پر آنے والے اندرون مملکت سے حج کرانے والی ایجنسیوں یا اداروں کے پاس رجسٹریشن کرا کے حج کرسکتے ہیں کہ جواب میں کی گئی ۔ وزارت حج و عمرہ نے ٹوئیٹر پر بیان میں کہا کہ سیاحتی ویزے پر مملکت آنیو الے حج نہیں کرسکتے ۔ بیان کے مطابق صرف وہی افراد حج کرسکتے ہیں جن کے پاس پہلے سے حج ویزا ہو یا وہ غیر ملکی حج کرسکتے ہیں جو اقامہ رکھتے ہیں ۔یاد رہے کہ سعودی حکام کے مطابق رواں سال 10لاکھ مقامی اور غیر ملکی عازمین کو حج کی اجازت ہوگی ۔ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے گذشتہ دو برسوں میں حج کے موقع پر عازمین کی تعداد بہت کم تھی ۔