سیاحت کیلئے آنے والا کورین شہری تبوک کا ’’شہری‘‘ بن گیا

   

ریاض : کورین شہری موبینی جو ڈیڑھ برس قبل سعودی عرب آئے تھے ، ان کو یہاں کا ماحول اس قدر پسند آیا کہ تبوک میں رہائش اختیار کر لی۔ انہوں نے یہاں مقامی باشندوں سے دوستی کر لی اور ان دنوں یہاں رہنے والے شہریوں سے میل جول بڑھا کر سعودی ثقافت کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے موبینی نے کہا کہ ’وہ سیاحت کیلئے تقریباً ڈیڑھ برس قبل آئے تھے، انہیں بعض سعودی دوستوں نے سیر و سیاحت کیلئے بلایا تھا لیکن انہیں یہاں کی زندگی اس قدر اچھی لگی کہ تب سے اب وہ تبوک میں ہی رہ رہے ہیں اور یہاں سے جانے کا دل نہیں کر رہا۔‘ کورین شہری کا کہنا ہے کہ انہیں سعودی عرب اپنا دوسرا گھر لگ رہا ہے۔ وہ یہاں ہونے والے میلوں میں شرکت کر رہے ہیں تبوک میں اونٹوں کا میلہ دیکھا جو بہت اچھا لگا۔‘ کورین شہری نے بتایا کہ وہ مقامی پروگراموں میں شرکت کسی روک ٹوک کے بغیر کرتے ہیں اور انہیں کہیں بھی جانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ انہیں یہاں کے ثقافتی پروگراموں میں حصہ لینا اچھا لگتا ہے۔ گزشتہ دنوں وہ اونٹوں کا ’مقابلہ حسن‘ بھی دیکھنے گئے تھے۔ کورین شہری نے بتایا کہ ’یہاں انہوں نے مختلف قسم کے اونٹ دیکھے۔