سیاحت کے فروغ کیلئے ڈل جھیل میں شکارا ریالی

   

سری نگر، 18 جون (یو این آئی) وادی کشمیر میں شعبہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے چہارشنبہ کے روز یہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل میں ایک شکارا ریلی کا انعقاد کیا۔ریلی کی قئادت پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے کی اور اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر اور بڑی تعداد میں کارکن موجود تھے جو ‘سیاح ہمارے مہمان ہیں کشمیر ہماری جان’ جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔الطاف بخاری نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا: ‘آج ہم نے شکارا ریلی کا اہتمام کیا ہے اس کا مقصد ملک میں لوگوں کو یہ پیغام بھیجنا ہے کہ کشمیر آپ کے انتظار میں ہے اور محفوظ ہے آپ بڑی تعداد میں یہاں آئیں’۔انہوں نے کہا: ‘کشمیر اتنا ہی محفوظ ہے جتنا ملک کا کوئی دوسرا علاقہ محفوظ ہے ‘۔ بخاری نے کہا کہ اس ریلی کا دوسرا مقصد یہ ہے کہ شعبہ سیاحت سے جڑے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے جو اس وقت مشکل دور سے گذر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں’۔