تلنگانہ آپکا انتظار کررہا ہے عنوان سے ویڈیو جاری، سیاحتی پالیسی کا اعلان کرنے کی تیاری
حیدرآباد۔3 فروری (سیاست نیوز) محکمہ سیاحت سے تلنگانہ میں سیاحوں کو راغب کرنے نت نئی کوششیں ہو رہی ہیں۔ سیاحوں کیلئے ہرتیا ہوٹلس، ٹورازم لبیں، تفریحی کھیل، کیمپ فائرس اور ٹریکنگ کا انتظام کیا گیا ۔ اندرون اور بیرون ممالک سے سیاحوں کو راغب کرنے ’تلنگانہ آپکا انتظار کررہا ہے‘ کے عنوان سے خصوصی ویڈیو بنائی گئی ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اچھا ردعمل ملا ہے۔ اس میں تلنگانہ کے قدرتی خوبصورت مناظر، تاریخی عمارتوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ اس میں وادی جوڈے گھاٹ، نلہ ملا امراآباد ٹائیگر ریزرو ، کینرا سانی وائلڈ لائف، کمرم بھیم پراجکٹ، ایس آر ایس پی نندی پیٹ بیاک واٹر کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔ یونیسکو کی نشاندہی کی گئی۔ امپامندر، عالمی ثقافتی، سیاحتی ادارے کی جانب سے تسلیم کیا گیا بھو دان پوچم پلی، یادگیری گٹہ، گھن پورم، کوٹہ گلو، پانڈا ولگٹہ، ناگرجنا ساگر، گھن پورم چیرو جیسے علاقوں کو بتایا گیا ہے۔ ریاست میں سیاحتی شعبہ کو ترقی دینے حکومت نے اہم فیصلے کئے ہیں۔ ڈسمبر 2024 میں تلنگانہ کی پہلی سیاحتی پالیسی تیار کی گئی۔ سیاحتی شعبہ میں 15 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اس کو تیار کیا گیا ہے۔ یہ پالیسی 2025 تا 2030 نافذ رہے گی۔ اس کے تحت سیاحتی پراجکٹس شروع کرنے والوں کو کئی رعایتیں فراہم کی جائیں گیں۔ سرکاری اراضیات لیز پر دی جائیں گی۔ سیاحتی پالیسی کے طور پر تلنگانہ حکومت ٹورازم پورٹل تیار کررہی ہے جس میں ریاست کی تاریخ کے ساتھ تاریخی واقعات کو بھی شامل کیا جائے گا۔ قدرتی، روحانی اور تاریخی سیاحتی مقامات، رہائش، کھانے، ٹرانسپورٹ کی سہولیات، فیڈ بیاک تمام معلومات کو ایک جگہ پر فراہم کرنے پورٹل تیار کیا جارہا ہے۔ حال میں فلمی ہیرو ناگرجنا نے تلنگانہ میں سیاحوں کو مدعو کرنے سیاحتی ویڈیو کو پروموٹ کیا ہے۔ ریاست میں 27 خصوصی سیاحتی علاقوں کی نشاندہی کی گئی اور ان میں سے 9 کو جنگی خطوط پر ترقی دینے حکمت عملی ہے۔ جن علاقوں کی خصوصا نشاندہی کی گئی ان میں وقار آباد، سوماشیلا، کالیشورم، جوڈے گھاٹ، ناگرجنا ساگر، بھدراچلم، ورنگل، ٹرائیبل سرکیوٹ، اُوٹنور، اُشے گاؤں، کیسلا گوڑہ، جنگلی حیات کی پناہ گاہ، آبشار، ماحولیاتی سیاحت، چارمینار، لاڑ بازار، مکہ مسجد، چومحلہ پیالس، سالارجنگ میوزیم، نظام میوزیم شامل ہیں۔ 2